اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ سے متعلق جواب اعتراف جرم ہے۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ سے متعلق جواب اعتراف جرم ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے اعتراف کرلیا کہ انکی پارٹی غیرقانونی فنڈنگ لیتی رہی ہے، تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب سے پیپلزپارٹی کا موقف درست ثابت ہوگیا۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف فنڈنگ کا ذمہ دار ایجنٹ کو قرار دینا مضحکہ خیز ہے، ایجنٹ کس کے کہنے پر فنڈنگ لیتا رہا اور کیا وہ فنڈنگ ایجنٹ نے اپنی ذات کے لئے استعمال کی؟ ۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ایجنٹ کو ذمہ دار قرار دے یا کچھ اور کہے نام نہاد تبدیلی سرکار کا جھوٹ پکڑا گیا ہے، عوام فارن فنڈنگ کیس کی کئے سالوں سے منتظر ہے۔ انہوںنے کہاکہ اعتراف جرم کے بعد الیکشن کمیشن اپنا اختیار استعمال کرکے فیصلہ سنائے
مقبول خبریں
امریکا نے عراقی کاغذات پر تیل سمگلنگ کرنے والے ایرانی ٹینکروں کا بتا دیا
واشنگٹن (این این آئی )عراقی پارلیمنٹ میں تیل اور گیس کی کمیٹی کے سربراہ ہیبت الحلبوسی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے...
فیروز خان کی پہلی شادی ناکام رہی دوسری کامیابی سے چل رہی ہے
کراچی (این این آئی)فیروز خان ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت رومیو ویڈز ہیر اور...
یو اے ای اور پاکستان میں معیاری فرنیچر کی فراہمی کے لیے القاسمی ہولڈنگ...
گوانگژو(این این آئی)چین میں منعقدہ ایک اہم تقریب میںہز ہائی نس شیخ سلطان بن خالد القاسمی کی سرپرستی میں القاسمی ہولڈنگ اور اسٹارجوئے فرنیچر...
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ
کوئٹہ(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔چیئرمین مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے امیر...
امریکہ نے پاکستان اور چین سمیت 8 ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں...
واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے پاکستان، چین اور 8 دیگر ممالک کی مجموعی طور پر70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔یہ پابندیاں...