چیئرمین نیب سپریم کورٹ کے سابق جج ہونے کے باوجود انصاف کا دہرا معیار رکھتے ہیں،شاہد خاقان عباسی

0
368

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سپریم کورٹ کے سابق جج ہونے کے باوجود انصاف کا دہرا معیار رکھتے ہیں۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ بہن اور بہنوئی کی عیادت کے لیے بیرون ملک گیا۔ انہوںنے کہاکہ سابق مرحوم جج ارشد ملک کو بلیک میل کرکے سزا دلوائی گئی،نواز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ میرے خلاف کرپشن نہیں بلکہ اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگا کر ریفرنس دائر کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ نیب کا ادارہ پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جارہاہے۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب سپریم کورٹ کے سابق جج ہونے کے باوجود انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے، حکومتی وزراء ریاستی اداروں کو بدنام کررہے ہیں، نیب کے ادارے کو بند کرکے ملک کو اس مصیبت سے نجات دلائی جائے،پچھلے ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق نیب کیس کا فیصلہ دیا ہے،اگر چیئرمین نیب اس فیصلے کو پڑھ لیں تو انہیں احساس ہو جائے کہ نیب کیا کر رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چھ سال گزرنے کے باوجود بھی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں سنایا گیا۔