احساس کفالت پروگرام سے متعلق جعلی پیغام پھیلانے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں،ثانیہ نشتر

0
311

راولپنڈی (این این آئی)وزیراعظم کی مشیر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ احساس کفالت پروگرام سے متعلق جعلی پیغام پھیلانے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں، پروگرام کے تحت ملک میں 63 فیصد سروے مکمل کر لیا گیا،پروگرام میں کسی بھی سیاسی ورکر کو شامل نہیں کیا جائیگا،نئے صارفین کو احساس کفالت، احساس نشوونما وسیلہ تعلیم سمیت دیگر پروگراموں میں شامل کیا جائے گا۔جمعہ کو مشیر وزیراعظم ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے احساس پروگرام غیر سیاسی انداز میں چلایا جائے،سروے ڈیجیٹل انداز میں اور بغیر چارجز کیا جارہا ہے، سروے کے ذریعے اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کا تعین کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ احساس کفالت ملک کے 41 شہروں تک پہنچ چکا اور 75 اضلاع میں سروے جاری ہے، پہلے فیز میں 25 اضلاع کے اندر شروع کیا گیا جبکہ 13 اضلاع میں شروع ہونا باقی ہے،اس دفعہ اساتذہ کی مدد سے ڈیجیٹل سروے کیا جائیگا۔ضلع راولپنڈی میں احساس سروے پروگرام کا اجراء کیا جارہا ہے، راولپنڈی کی سات تحصیلوں میں احساس سروے 25 جنوری سے شروع ہوگا۔ ا