نیب کیساتھ ڈیل کرنے میں کوئی صداقت نہیں،سلیم مانڈ ی والا

0
354

اسلام آباد (این این آئی) ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ نیب کیساتھ ڈیل کرنے میں کوئی صداقت نہیں،اپنے موقف کی جنگ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر لڑتا رہونگا ،نیب کی جانب سے یہ سلسلہ چلتا رہا تو ملک میں کاروبار کر نا مشکل ہو جائیگا ،نیب کوغلطیوں سے روکا جائے، ورنہ اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی ختم ہوجائیں گے،نیب کو پارلیمنٹ بلانے میں کیا حرج ہے؟موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنا ہو گا،نیب ریفرنس سے کوئی مسئلہ نہیں ، جب تک نیب والے آکر پارلیمنٹ میں اپنے اثاثے ظاہر نہیں کرتے اس وقت تک جدوجہد جاری رہے گی۔جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین محمد صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ محمدسلیم مانڈوی مالا نے کہاکہ میرے خلاف نیب نے آخر ریفرنس دائر کر دیا ہے،نیب بمقابلہ بزنس نہیں ہونا چاہیے، 29 دسمبر کو خبر نیب جاری کرتا ہے کہ ریفرنس دائر کر دیا، جب پوچھا گیا تو کہا گیا کہ ابھی ریفرنس دائر نہیں ہوا۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مجھ پر نیب ریفرنس کا اوپن ٹرائل ہو،ہم نے روکا کہ ایف بی آر لوگوں کے اکائونٹ میں نہ جائے،آج یہی کام نیب کر رہا ہے، نیب ہر آدمی کے اکائونٹ میں گھس جاتا ہے، اسٹیٹ بینک یرغمال ہے،ملک میں کسی کا اکائونٹ محفوظ نہیں، یہ بہت خطرناک عمل ہے۔انہوںنے کہاکہ بڑی مشکلوں سے ایف بی آر سے لوگوں کو بچایا،ایف بی آر کو لوگوں کے مرضی کے بغیر بینکوں اکائونٹس کی تفصیلات لینے سے روکا،آج یہ کام نیب کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسٹیٹ بینک بغیرعدالتی اجازت لوگوں کے اکائونٹس کی تفصیلات نیب کو فراہم کرتی ہے،آج ملک میں کسی کا کائونٹس محفوظ نہیں،ملک میں بزنس کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب متاثرین کو سینیٹ میں بلانا چا رہا ہوں،نیب کیساتھ ڈیل کرنے میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب بتائے کہ ان کو کون بلیک میل کررہا ہے،میں اپنے موقف کی جنگ لڑتا رہوں گا،چاہے پارلیمنٹ میں لڑوں یا پریس کلب میںلڑوں