اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ احتساب کے ادارے کو موٹا تالالگا کر چابی کسی اور کے حوالے نہیں کی جائیگی،قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے،کسی بھی ملک لوٹنے والے کو ملک سے باہر نہیں رہنے دیناہے،لاء ریفارمز،جسٹس سسٹم، جج کے تقرری کے ریفارمز، بچوں جنسی جرائم روکنے کیلئے ریفارمز کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جمعہ کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاکہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کا حصہ ہے، پارلیمنٹ سے الگ نہیں،پارلیمنٹ کی کمیٹیاں تمام حکام کو بلاسکتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کوئی حکم جاری نہیں کرسکتی اور نہ ہی عدالت قانون بنا سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کسی کی موت کی تحقیقات بھی ڈاکٹرز اورتفتیشی اداروں کی بجائے پبلک اکائونٹس کمیٹی کریگی۔ انہوںنے کہاکہ نیب قانون جب سے بنا ہے اس وقت سے لیکر حکومتوں نے ترامیم کی کوشش نہیں کی گئی،جب عمران خان کی حکومت نے ایک آرڈیننس جاری کیا،روزمرہ کے امور اور کک بیکزکے حصول کو علیحدہ کیا گیا،آج ملک کی معیشت درست سمت پر گامزن ہو گئی ہے،وہ آرڈیننس کمیٹی کے پاس نہ گیا مگر تڑپتا رہ گیا،وہ آرڈیننس مگر گیامگر کسی نے ہاتھ نہ لگایا،ہم لاء ریفارمز،جسٹس سسٹم، جج کے تقرری کے ریفارمز، بچوں جنسی جرائم روکنے کیلئے ریفارمز کرنے کیلئے تیار ہیں،وہ صورتحال میں جانے کیلئے تیارنہیں۔ انہوںنے کہاکہ پانامہ کیس میں پانچ ادارے سپریم کورٹ کیساتھ کھڑے تھے،احتساب کے ادارے کو موٹا تالالگا کر چابی کسی اور کے حوالے نہیں کی جائیگی
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...