مدینہ منورہ (این این آئی )مدینہ منورہ کے نواحی پہاڑی چوٹیوں پر موسم سرما میں اس بار دھند اور بادلوں کی زیادہ مقدار دیکھی جا رہی ہے۔ ایک مقامی فوٹو گرافرنے الفقرہ پہاڑی چوٹیوں پر گہرے اور سفید بادلوں کے مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے جنہیں سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا۔فوٹو گرافر اسامہ الحربی نے الفقرہ پہاڑوں پر جمع ہونے اور وہاں سے گذرنے والے بادلوں کے مناظر کیمرے میں محفوظ کیے جنہیں اس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔عرب ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے الحربی نے کہا کہ وہ سیاحت کا بے حد شوقین ہے اور خشکی کے علاقوں، پہاڑی مقامات، سیاحتی اور تفریحی اہمیت کے حامل مقامات کی سیر کے دوران وہ ان مقامات کی تصاویر بھی بناتا رہتا ہے۔ حال ہی میں اس نے الفقرہ پہاڑی علاقے کی تصاویر بنائیں۔ یہ تصاویر اس وقت بنائی گئیں جب پہاڑی چوٹیاں بادلوں سے ڈھکی ہوئی تھیں۔اسامہ الحربی کا کہنا تھا کہ الفقرہ پہاڑی چوٹیوں پہاڑوں کا ایک سلسلہ ہے اور اس کی بلند ترین چوٹی سطح سمندر سے 1901 میٹر بلندی پر واقع ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...