وزیر داخلہ کاالیکشن کمیشن کا دورہ ،سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

0
311

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کا دورہ کر کے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔منگل کو وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا ۔وزیر داخلہ نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیرِداخلہ نے وزارتِ داخلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ان کے ہمراہ سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کنٹرول روم میں سہولتوں کا جائزہ لیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہر میں امن و امان بحال رکھنے کے لیے ہر چیز پر نظر رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کیمروں سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گی، پر امن احتجاج کی اجازت ہے۔انہوں نے کہاکہ شاہراہِ دستور پر پہلی دفعہ احتجاج کی اجازت دی گئی ہے، امید ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کو پرامن رکھے گی۔