قومی انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی

0
310

لاہور( این این آئی )قومی انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔رپورٹ کے مطابق پولیو مہم میں 3 کروڑ سے زائد بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئے، اس مہم میں 2 لاکھ 87 ہزار پولیو ورکرز نے حصہ لیا۔ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ ڈاکٹر صفدر رانا نے کہا کہ انسداد پولیو ورکرز کی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے، سکیورٹی اداروں نے پر امن پولیو مہم کا انعقاد یقینی بنایا۔ڈاکٹر صفدر نے کہا ملک کو پولیو سے پاک کرنے تک جدوجہد جاری رہے گی، والدین بچوں کی پولیو وویکسی نیشن ضرور کرائیں، آئندہ قومی انسداد پولیو مہم مارچ میں ہوگی۔