بائیڈن انتظامیہ میں ہمارے امریکا کے ساتھ شاندار تعلقات استوار ہوں گے،سعودی وزیرخارجہ

0
320

ریاض (این این آئی)سعودی عرب صدر جوزف بائیڈن کی قیادت میں نئی انتظامیہ میں امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے پر امید ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یک خصوصی انٹرویو میں کہی ۔انھوں نے کہاکہ ہم خوش امید ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ میں ہمارے امریکا کے ساتھ شاندار تعلقات استوار ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ صدر جو بائیڈن نے اب تک جو تقرر کیے ہیں، ان سے ان کے اجتماعی امور کو سمجھنے کی عکاسی ہوتی ہے۔جوبائیڈن نے امریکا کے چھیالیسویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔انھوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں امریکا کے اتحادیوں کے ساتھ مل کرکام کریں گے اور امریکی سفارت کاری کو بحال کریں گے۔