حکومت نے معاملے پر حزب اختلاف سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا ہے، وزیر اطلاعات شبلی فراز

0
305

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور پارلیمانی امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر بابر اعوان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے انکار کردیا کہ حکومت نے اس معاملے پر حزب اختلاف سے کوئی باضابطہ رابطہ کیا ہے۔بابر اعوان نے الزام لگایا کہ حزب اختلاف نے سینیٹ میں زیر بحث لا کر نیب پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں سے زیادہ اجلاس کے دوران حزب اختلاف نے نیب، پولیس یا عدلیہ میں اصلاحات کے معاملے پر کوئی ٹھوس تجویز پیش نہیں کی اور انہوں نے اس موقع کو محض سیاسی تقریریں کرنے کے لیے استعمال کیا۔بابر اعوان نے کہا کہ حکومت اپنے بیان کردہ موقف کے ساتھ کھڑی ہے کہ پارلیمنٹ ہی ایسی گفتگو کے لیے واحد فورم ہے اور نیب کے کام میں اصلاحات لانے کے لیے تیار ہیں لیکن حزب اختلاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات بند نہیں کیے جائیں گے اور نیب کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ اس معاملے پر سنجیدہ ہونے کی صورت میں قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاسوں میں تجاویز پیش کریں یا پارلیمنٹ میں قانون سازی کریں۔