پاناما کیس میں عمران خان کی مدد کی تھی،شبر زیدی کا انکشاف

0
306

اسلام آباد(این این آئی)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ پاناما کیس میں انہوں نے عمران خان کی مدد کی تھی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پاکستانی سیاستدانوں کا کوئی مقابلہ نہیں، بلاول اور مریم صرف تنقید کرتے ہیں، کبھی پلان پیش نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مالی بیضابطگیوں کی تفتیش، عدالتوں، بیوروکریسی اور فوج کا کام نہیں، آڈٹ کرنا پروفیشنلز کا کام ہے۔سابق چیئرمین ایف بی آر نے بیوروکریسی کے کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سو میں سے پانچ کام غلط بھی ہو سکتے ہیں، اسی وجہ سے نیب کی پکڑ کا خوف زہن میں سوار رہتا ہے۔شبرزیدی نے ریکوڈک سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹیتھیان سے بات کر کے دوبارہ کام شروع کرنے کا راستہ نکالا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کی جائیداد میں مکمل شفافیت ہے، عمران خان نے بنی گالہ کی پراپرٹی فائنانس کی تھی۔