اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو عظمت سعید شیخ کو براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ بنائے جانے پر اعتراض ہے تو کیا نوازشریف کو براڈشیٹ کمیٹی کا سربراہ بنا دیں؟۔ایک انٹرویومیں فیصل واوڈا نے کہا کہ جسٹس(ر) عظمت سعید شیخ ایماندار اور قابل جج رہے ہیں اس پر اپوزیشن کو اعتراض ہو رہا ہے اپوزیشن کونہ پہلے کچھ سمجھانہ اب کچھ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 35 سال میں 14 ہزار کروڑ کی چوری کی گئی، 104ارب شہباز شریف نیب میں جا کر دیتے ہیں اور حکومت میں آنے کے بعدشہبازشریف 104ارب واپس لے لیتے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم جب این آراوکی بات کرتے ہیں توکہتے ہیں ہم این آراو نہیں مانگ رہے، عوام چوری کے خلاف نکلتی ہے کسی کی چوری بچانے کیلئے نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو اسمبلیوں سے مستعفی ہو۔ انہوںنے کہاکہ فضل الرحمان کے اربوں روپے کے اثاثے نکلے ہیں۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...