لکسمبرگ (این این آئی)بیلجیئم اور لکسمبرگ کی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ برسلز میں موجود سفارت خانہ پاکستان 28 جنوری کو آن لائن کھلی کچہری منعقد کرے گا۔بیلجیئم لکسمبرگ اور یورپین یونین کیلئے سفیر پاکستان ظہیر اسلم جنجوعہ کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر بیلجئیم اور لکسمبرگ میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کی شکایات سے آگاہی، ان کے تدارک اور آپ کی رائے سے خدمات میں مزید بہتری کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے اس سلسلے کی پہلی کھلی کچہری 28 جنوری بروز جمعرات مقامی وقت کے مطابق 3 بجے منعقد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مقامی حکومت کی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث یہ کچہری آن لائن منعقد کی جارہی ہے۔ جیسے ہی عوامی اجتماعات پر پابندی ختم ہوگی تو ان کا سلسلہ سفارت خانے کے اندر شروع کردیا جائیگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بیلجیئم اور لکسمبرگ میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی اس میں بھر پور شرکت کرے گی۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...