سرینگر (این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں” تحریک آزادی جموں وکشمیر اور جموں وکشمیر لبریشن الائنس ” نے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے ہیں جن میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے 26جنوری کوبھارتی یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپر منائیںاور اس روز مکمل ہڑتال کریں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پوسٹر سرینگر، بڈگام ، گاندر بل ، پلوامہ ، اسلام آباد، شوپیاں ، کولگام ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے علاقوں میں دیواروں اورکھمبوں پر چسپاں کیے گئے ہیں۔ پوسٹرں میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی ، مسرت عالم بٹ ، محمد اشرف صحرائی ،شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ڈاکٹر عبدالحمید فیاض کی تصاویر موجود ہیں ۔ پوسٹروں میں تحریر ہے کہ ”بھارتی جمہوریت فریب اور دھوکہ ہے ،استحصالی اور غیر جمہوری اقدامات اقوام عالم کے لیے چشم کشا ہیں،26جنوری کو یوم جمہوریہ وہ بھارت مناتا ہے جہاں سب سے زیادہ جمہوریت کی پامالی ہوتی ہے،بھارت پر اس وقت عملاً راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ کی حکومت ہے جو اپنا مذموم ایجنڈہ پورا کرنے کیلئے تمام اخلاقی اقدار پامال ، اقلیتوں کے حقوق پر غاصبانہ یلغار اور انسانیت کش اقدمات کر رہی ہے،” پوسٹر وں میں درج تحریر میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے عوام ہمیشہ کی طرح اپنی ایمانی طاقت اور صبر و استقامت سے بھارت کے تمام ہتھکنڈوں کو ناکام بنائیں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...