واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکومت کی طرف سے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قراردیئے جانے کے بعد عالمی شہرت یافتہ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے بھی حوثیوں کے سات چینل بند کردئیے ۔ گوگل کی ملکیتی یوٹیوب نے حوثیوں کا آفیشل یوٹیون چینل المسیرہ المباشر اورالاعلام الحربی کے یوٹیوب چینل بھی بلاک کردئیے ۔یوٹیوب نے انصاراللہ بریگیڈچینل اورالاعلام الحربی، زوامل انصار اللہ، المسیرہ مباشر، ھنا المسیرہ، زوامل اناشید اور پروڈکشن یونٹ کو بند کردیا ہے۔یوٹیوب کی طرف سے جاری کردہ بیان میںکہا گیا کہ حوثیوں کے ملکیتی یوٹیوب چینلوں کی بندش کی وجہ کمپنی کی پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ ان چینلوں پر ایسا مواد پیش کیا جا رہا تھا جس میں ہمارے پالیسی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔یمنی فالورز کا کہناتھا کہ یوٹیوب نے یمن میں حوثیوں کے مقرب دوسرے ذرائع ابلاغ کے چینل جن میں نیوز یمن بھی شامل ہے کا چینل بھی بند کر دیا ۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی حکومت نے حوثی ملیشیا کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ گذشتہ منگل سے امریکی حکومت نے اس فیصلے پر باقاعدہ عمل درآمد شروع کردیا۔امریکا نے حوثی ملیشیا کی امدادی تنظیموں کو بلیک لسٹ نہیں کیا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...