ریاض (این این آئی)عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو ا لغیط نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے گزشتہ چار برس کے دوران سابق امریکی حکومت کا غیرمعمولی دباؤ برداشت کیا ۔ مسئلہ فلسطین کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔مسئلے کو صرف ایک زاویے سے دیکھا گیا۔ صرف اسرائیلی موقف کو مدنظر رکھا گیا۔ الشرق الاوسط کے مطابق عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نے منگل کو ‘مقبوضہ فلسطینی علاقوں سمیت مشرق وسطی کی صورتحال’ پر بحث کے لیے منعقدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری ابھی تک فلسطین اسرائیل تنازع ختم کرانے کے لیے دو ریاستی حل پر متفق ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اب تک رائے یہی ہے کہ مقبوضہ عرب علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیرغیرقانونی ہے۔ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا غیر قانونی ہے اور یہ مذاکرات کے ذریعے تنازع کے حل کے اصول کے بھی منافی ہے۔عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی رائے اب تک یہی ہے کہ اسرائیل اور خودمختار فلسطینی ریاست کے درمیان مستقبل کی سرحدیں متعین کرنے کے سلسلے میں 1967 کی سرحدیں ہی قابل قبول ہیں۔ ابو ا لغیط نے کہا آئندہ مرحلہ مشرق وسطی میں قیام امن سے دلچسپی رکھنے والے تمام فریقوں سے مشترکہ جدوجہد کا طلب گار ہے۔ انہوں نے نئی امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطی امن عمل کا قبلہ درست کرے۔ نئی امریکی حکومت سابقہ پالیسیوں اور اقدامات کی اصلاح کرے اور سیاسی عمل کو مفید بنانے کے لیے اقدام کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کو احساس دلایا جائے کہ عالمی برادری آزادی اور خودمختاری کی خاطر ان کی طویل جدوجہد اور مشن کے ساتھ انصاف کرے گی۔
مقبول خبریں
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...
کل سے علیمہ باجی کو ڈھونڈ رہی ہوں، لیکن نظر نہیں آئیں: عظمیٰ بخاری
لاہور(این این آئی)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میں کل سے علیمہ باجی کو ڈھونڈ رہی ہوں، لیکن نظر نہیں آئیں۔لاہور...
یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق...
لاہورمیں حالات معمول پر، کئی سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
لاہور(این این آئی)لاہور میں کئی مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔شہر میں داتا دربار آزادی چوک اور شاہدرہ پر ٹریفک جزوی طور...
راولپنڈی’ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور...
ٹیکسلا (این این آئی)بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور پر راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج...