مشی گن(این این آئی) امریکا کی مشہور میگا ملینز لاٹری کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام مشی گن کی ایک خوش نصیب خاتون نے جیت لیا جس نے ایک ارب ڈالر کا انعام اپنے نام کیا یہ 160 ارب پاکستانی روپے کے برابر ہے۔جیت کا اعلان تو کیا گیا تاہم اس میں فاتح خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اگرچہ یہ ایک ارب ڈالر کی لاٹری ہے لیکن ٹیکس میں کٹوتی کے بعد 73 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی رقم اسے ملے گی۔ یہ خوش بخت ٹکٹ ڈیٹرائٹ کی نواح سے خریدا گیا تھا۔ جس کا نمبر 4ـ26ـ42ـ50ـ60 تھا جبکہ میگا بال نمبر 24 تھا۔تاہم جلد یا بدیر اتنا بڑا انعام جیتنے والی کو آگے بڑھ کر خود کو ظاہر کرنا ہوگا کیونکہ لاٹری کے قوانین یہی کہتے ہیں تاہم جیتنے والا چاہے تو اس رقم کے برابر کی اقساط اگلے 29 برس تک وصول کر سکتا ہے دوسری صورت میں اگر وہ یک مشت یہ رقم لیتا ہے تو اسے 73 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی رقم مل سکے گی۔میگا ملینز جیک پوٹ لاٹری میں عوام کی دلچسپی کم ہوتی جارہی تھی اور اسی وجہ سے ایک ارب ڈالر تک رقم بڑھائی گئی ہے۔ اس سے قبل 2018ء میں شمالی کیرولائنا کے ایک خوش نصیب نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاٹری جیتی تھی۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...