اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین کی جانب سے کووِڈ 19 ویکسین کی 5 لاکھ خوراک کا تحفہ لے کر بیجنگ سے وطن واپس پہنچ گیا۔نورخان ایئربیس پر ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچنے کے وقت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان موجود تھے۔اس حوالے سے انہوں نے ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں لکھا کہ الحمد اللہ ہمیں سائنوفام ویکسین کا پہلا بیچ ملا ہے! اس کے لیے انتھک محنت کرنے والے ہر شخص کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے لکھا کہ کووڈ کا مقابلہ کرنے میں این سی او سی اور صوبوں نے اہم کردار ادا کیا۔ میں اپنے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو ان کی کاوشوں کے لئے سلام پیش کرتا ہوں، ویکسین سب سے پہلے انہیں لگے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے آئندہ 2 ہفتوں کے دوران 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چین نے 5 لاکھ خوراک بطور عطیہ پاکستان کو دی ہیں جس سے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو ویکسینیٹ کیا جائے گا، اب تک 4 لاکھ طبی ماہرین ویکسینیشن کے لیے اپلائی کرچکے ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ آئندہ 10 سے 15 روز میں 65 سال سے معمر شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تمام خوراک اسلام آباد میں رکھی جائیں گی اور امکان ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ویکسینیشن کا عمل پورے ملک سے ایک روز پہلے شروع ہوجائے۔وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ویکسین کو ٹھنڈک میں رکھنے کیلئے انتظامات موجود ہیں جس میں اسے ہیلتھ ورکرز کو لگانے کیلئے گوداموں میں اسٹور کیا جانا بھی شامل ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ ایکسپینڈڈ پروگرام امیونائزیشن (ای پی آئی) کے ایک گودام کو ویکسین رکھنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، اس کے ساتھ ہم نے نیشنل امیونائزئشن منیجمنٹ سسٹم (این آئی ایم ایس) ترتیب دیا ہے جس کے ذریعے ہم اسلام آباد سے ہر صوبے اور ضلع میں استعمال ہونے والی خوراک اور مزید درکار خوراک کی نگرانی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جب پہلا اسٹاک ختم ہو تو اس سے پہلے ہی نیا اسٹاک دستیاب ہو۔عہدیدار نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں کچھ سیاستدان اور بھارتی ناقدین ویکسین کے حصول میں ناکامی کے لیے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ صرف اپنے دوست چین سے ویکسی کی5 لاکھ خوراک مفت حاصل کی ہیں بلکہ پہلے سے بک کی گئیں 11 لاکھ خوراک بھی آئیں گی، کوویکس نے بھی ہمیں رواں برس کے ابتدائی 6 ماہ میں آکسفورڈ زینیکا کی 17 لاکھ خوراک فراہم کرنے کی تحریری یقین دہانی کروائی ہے
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...