ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں اور جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

0
252

لاہور( این این آئی )ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں اور جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، سکول کھلنے پر بچوں کی بڑی تعداد خوش نظر آئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پرائمری اور مڈل سکولز میں کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے ، یونیورسٹیوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ سکولوں میں پہلی سے آٹھویں تک جبکہ کالجز اور جامعات میں تھرڈ ائیر سے پی ایچ ڈی تک کلاسز شروع ہوگئی ہیں۔ ایس او پیز کے مطابق بچے گروپس کی صورت میں حاضر ہوں گے کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے پر 26 نومبر 2020 کو تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا۔