اسلام آباد(این این آئی)ملک میں 24 گھنٹوں میں مزید26 افراد جان کی بازی ہارگئے،1615 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 1615 افراد میں کورونا وبا کی تصدیق ہوئی اور 26 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 33,493 ہے، تاحال کورونا کے 5 لاکھ 1 ہزار252 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ 5 لاکھ 46،428 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 34،785 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھرمیں کورونا سے تاحال 11,683 اموات ہو چکی ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 33 ہزار493 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار92 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 5لاکھ 1 ہزار 252مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 47 ہزار 249ہو چکی ہے، کْل اموات 3 ہزار 996 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 57 ہزار 796مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 747ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 214 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 1 ہزار 906ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 41 ہزار 418کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل 475 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 823مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 195 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 19مریض رپورٹ ہوئے ہیں،
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...