امریکا میں کورونا سے اموات ساڑھے چار لاکھ سے بڑھ گئیں

0
281

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں کورونا سے اموات ساڑھے چار لاکھ سے بڑھ گئیں۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا سے متاثرہ ملک امریکا میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ 67 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔ادھر برطانیہ میں ایک روز میں مزید 587 اموات رپورٹ ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ہیلتھ سروس کے لیے فنڈ جمع کر کے برطانوی شہریوں کے دل جیتنے والے 100 سالہ کیپٹن ٹام مور بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ فرانس، اٹلی اور جرمنی میں بھی صورت حال خراب ہے جب کہ روس میں مریضوں کی تعداد 38 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی اور ہلاکتیں 73 ہزار سے زیادہ ہیں۔