تہران (این این آئی)ایران نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کی ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے ثالث کا کردار ادا کریں۔ ایرانی وزیر خارجہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران نے یورپی ثالثی کے تحت امریکا کی جوہری پروگرام میں واپسی کی شرط پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزیاں روکنے کی پیش کش کی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی کے لیے ایک ہی وقت میں رابطہ کاری ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی خارجہ و سیاسی کمیٹی کے سربراہ جوزف بوریل امریکا کی جوہری معاہدے کے حوالے سے رابطہ کاری کریں گے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کا ایک ہی وقت میں جوہری معاہدے کی طرف بڑھنے کا امکان موجود ہے۔ اس حوالے سے جلد کوئی موثر میکانزم طے کیا جائے گا۔قبل ازیں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا تھا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے تیار ہے۔ تاہم اس کے لیے ایران کو بھی معاہدے کی تمام شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...