لاہور( این این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ کا ذکرچھیڑ دیا ۔گزشتہ روز احتساب عدالت میں سماعت کے دوران شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے روسٹرم پر حاضری مکمل کروائی ۔شہباز شریف نے روسٹرم پر ایک بار پھر اپنی صفائی میں بیان دینا شروع کردیا ۔شہباز شریف نے کرپشن کے حوالے سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ دی جج صاحب یہ دیکھیں ، ہماری حکومت میں یہ کرپشن نہیں تھی ۔فاضل جج نے شہباز شریف کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ مجھے کیس شروع کرنے دیں میرا وقت ضائع نہ کیا جائے ۔شہباز شریف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ کرپشن درست کی تھی مگر آج افسوس ہوا اب کرپشن بڑھ چکی ہے۔ یہ جو کرپشن کم کرنے کا رونا روتے رہتے ہیں رپورٹ آپ کے سامنے ہے ۔ہم نے اللہ کے فضل سے کرپشن کم کی اور قوم کی خدمت کی ،نیب قیامت کے دن تک میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکتا
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...