ٹورنٹو(این این آئی) صرف ایک ٹی شرٹ پر پیدا ہونے والا تنازع چین اور کینیڈا کے تعلقات میں کشیدگی کا باعث بن گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے بیجنگ میں کینیڈا کے سفارت خانے کے عملے میں شامل ایک ملازم کی جانب سے ایک ایسی ٹی شرٹ آرڈر پر منگوانے کی وجہ سے باقاعدہ احتجاج کیا ہے جس پر کورونا وائرس کے حوالے سے چین کو دوش دینے کا تاثر ملتا ہے اورچینی حکام کے مطابق اس ٹی شرٹ کے ذریعے وبا کے مقابلے میں چینی اقدامات کا مذاق اْڑایا گیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کینیڈا کی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ وہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کرکے ہمیں اس کے نتائج سے آگاہ کرے۔اس تنازع کا آغاز اس طرح ہوا کہ چین کے سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کرنے لگی جس میں دکھایا گیا کہ کینیڈا کے سفارتی عملے میں شامل ایک شخص ایسی ٹی شرٹ آرڈر کررہا ہے جس پر چمگادڑ بنا ہوا ہے۔ اس تصویر کو کورونا وائرس کے ووہان سے آغاز کے بارے میں اس تھیوری کی جانب اشارہ سمجھا گیا کہ وہاں جانوروں کی ایک مارکیٹ میں فروخت ہونے والے چمگادڑوں سے یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا۔تاہم کینیڈا کے میڈیا نے وضاحت کی ہے کہ ٹی شرٹ پر چمگادڑ کی شکل نہیں بلکہ انگریزی حرف تہجی ڈبلیو لکھا ہوا ہے جو کہ نیویارک کے ایک ہپ پاپ گروپ ”وو تانگ” کا نشان ہے۔خیال رہے کہ دو برس قبل کینیڈا میں چینی موبائل کمپنی ہواوے کے بانی کی بیٹی اور اعلیٰ افسر مینگ وانژو کی گرفتاری کے باعث دونوں ممالک کے مابین تعلقات تلخی کا شکار ہیں۔ مینگ پر امریکا میں جعل سازی کے مقدمات قائم کیے گئے تھے اور اس کے بعد سے وہ کینیڈا میں زیر حراست ہے۔ چین کینیڈا سے مینگ کی رہائی کا بارہا مطالبہ کرچکا ہے۔مینگ کی گرفتاری کے بعد چین نے ردعمل میں کینیڈا کی کئی کاروباری شخصیات کو حراست میں لیا اور چین میں کینیڈا کی کئی درآمدات پر بھی پابندی عائد کردی ۔حال ہی میں منشیات اسمگل کرنے والے کینیڈین باشندے کو چین میں سزا بھی سنا ئی گئی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...