جی 20کے بین المذاہب ہم آہنگی فورم کامشاورتی اجلاس ریاض میں جاری

0
281

ریاض (این این آئی )بین الاقوامی گروپ جی 20 کا بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق ورچوئل مشاورتی اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شروع ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اجلاس سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بین المذاہب ہم آہنگی مرکز کے صدر دفتر میں ہوا۔ اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شاہ عبداللہ مکالمہ مرکز کے مرکزی سیکرٹری جنرل فیصل بن معمر، اقوام متحدہ کے تہذیبوں اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کے ہائی کمشنر میگل آنخیل موراٹینوس اور عالمی اسکائوٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین جمیمہ نارتی نے شرکت کی۔ یہ جلاس آج 8 اکتوبر کو بھی جاری رہے گا۔ ا