لاہور( این این آئی)لالی ووڈ سٹار ریشم نے کہا ہے کہ یہاں ہرکوئی یہ چاہتا ہے ہر انسان اس کی مرضی او رمنشا کے مطابق چلے ،حاکمانہ رویہ رکھنے والے کبھی اچھے دوست ثابت نہیں ہوتے ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ دوستی ہمیشہ برابری کی سطح پر ہوتی ہے ۔ میرا تو یہ ماننا ہے کہ دوستی میں کبھی مالی حیثیت کو نہیں دیکھا جاتا بلکہ اس میں اخلاص کو دیکھنا چاہیے ۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کے بہت امیر دوست بھی حقیقی دوستی کے معیار پر پورا نہیں اترتے او رکم حیثیت والوں کی دوستی میں ایسا اخلاص ہوتا ہے جس پر رشک آتا ہے ۔ ریشم نے کہا کہ دوستی کو دولت کے پیمانے سے نہیںماپنا چاہیے ۔ میں بر ملا یہ کہتی ہوں کہ حاکمانہ رویہ رکھنے والے کبھی اچھے دوست ثابت نہیں ہوتے او ر اپنی اس خصلت کی وجہ سے وہ اچھے دوستوں کے حلقہ احباب سے محروم رہتے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...