سائرہ پیٹر کے نئے گانے کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی

0
255

اسلا م آباد (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے اپنے نئے گانے ”یہ زندگی کبھی ہار نہ مانے ”کی ایک جھلک جاری کردی۔اس گانے کا میوزک بین الاقوامی شہرت یافتہ موسیقار توفیق قریشی نے دیا ہے جو پاک و ہند کی کئی فلموں کا میوزک دے چکے ہیں۔گانے کی ویڈیو میں عالمی شہرت یافتہ ڈانسرز نے حصہ لیا ہے۔اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر نے اپنے نئے گانے کے بارے میں کہا کہ یہ زندگی کبھی ہار نہ مانے میں ایک خاص پیغام دیا گیا ہے کہ نوجوان زندگی سے بھرپور پیار کریں۔انہوں نے کہا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے، ہمیں اس کی قدر کرنا چاہیے اور زندگی میں امید کا دامن تھام کر آگے بڑھنا چاہیے۔سائرہ پیٹر کے مطابق گانے کی پہلی جھلک کو شاندار رسپانس مل رہا ہے امید ہے مکمل گانا بھی سب کو پسند آئے گا۔