ملک میں کورونا سے مزید 28افراد جاں بحق ،فعال کیسز کی تعداد 32ہزار514ہوگئی

0
289

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا وائرس سے مزید 28افراد انتقال کرگئے اور 1200سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33319ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1286افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 28 ہلاکتیں ہوئیں۔پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 3.6 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11914ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5لاکھ 53128 تک جاپہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 32514 ہے۔پورٹل کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1198 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 508700 ہوگئی ہے۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 250043ہوگئی ہے جبکہ 4066افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 160162ہے اور 4854افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18849 اور ہلاکتیں 196 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 68180اور 1948ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9160افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 270 افراد انتقال کرگئے۔گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4915 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41819ہے اور اب تک 478 مریض انتقال کرچکے ہیں۔