واشنگٹن(این این آئی) امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی، مواخذے کی کارروائی کے حق میں 56 سینیٹرز نے ووٹ دیا، 44 ارکان نے مواخذے کی مخالفت کی جبکہ ری پبلکن پارٹی کے 6 ارکان نے بھی مواخذے کی کارروائی کے حق میں ووٹ دیا۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کی کارروائی کیلیے سینیٹ میں کیپٹل ہل مظاہرے پر ٹرائل کا سامنا کریں گے۔ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے اس وقت امریکی پارلیمنٹ کیپٹل ہل پر دھاوا بولا تھا جب جو بائیڈن کو ملنے والے الیکٹورل ووٹس کی توثیق کی جارہی تھی جبکہ واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے مواخذے کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے کابینہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس ارکان کی مواخذے کے ٹرائل میں حلف اٹھانے اور کارروائی میں پیش ہونے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...