لاہور( این این آئی)سپریم کورٹ کے لارجر بنچ نے ذہنی معذور سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کیخلاف اپیلوں پر تاریخ ساز فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے دو قیدیوں کی موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے جبکہ ایک قیدی کی اپیل دوبارہ صدر مملکت کو بھجوانے کی ہدایت کر دی ۔سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپیلوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ۔ فاضل بنچ نے اپنے فیصلے میں ذہنی معذور سزائے موت کے قیدی امداد علی اور کنیزاں بی بی کی موت کی سزاکو عمر قید میں تبدیل کرنے اوردونوں کو پنجاب کے ذہنی امراض کے ہسپتال میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا ۔ فاضل بنچ نے غلام عباس کی سزائے موت کے خلاف اپیل صدر مملکت کو دوبارہ بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت سے توقع ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں رحم کی اپیل پر فیصلہ کریں گے ۔امداد علی، کنیزاں بی بی اور غلام عباس کو قتل کے مقدمات میں موت کی سزائیں سنائی گئیں۔امداد علی کو سال 2002، کنیزاں بی بی کو 1991 اور غلام عباس کو سال 2004 میں سزائیں سنائی گئیں۔کمالیہ کی کنیزاں بی بی کو6 افراد کے قتل کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی ،یوہاڑی کے امداد علی پر بوریوالہ میں حافظ عبداللہ کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...