اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فارن سروس آف پاکستان ، ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے ادا کی جانیوالی خدمات کی گرانقدر اور پر وقار میراث ہے ،فارن سروس اکیڈمی کے ذریعے افسران کی استعداد کار کو بڑھانا، بطور وزیر خارجہ میری اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے ،اپنے اہداف کے حصول کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور ذرائع ابلاغ سے مستفید ہوتے ہوئے پبلک اور معاشی سفارت کاری کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ،آج اداروں کی سطح پر دفتر خارجہ کا بیانیہ متنوع، مربوط اور موثر ہے ہمیں اپنے آپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے ، وزارتِ خارجہ کے افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے جامع تربیتی کورسز کا تسلسل ناگزیر ہے اور اس حوالے سے اکیڈمی کا کردار انتہائی اہم ہے،ہماری کوشش ہے ہماری تمام مساعی سے عالمی امن کو یقینی بنانے میں مدد ملے، پاکستان امن عامہ کیلئے اقوام متحدہ کے منشور کی حمایت اور مدد سے کبھی گریز نہیں کرے گا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چالیسویں خصوصی ڈپلومیٹک کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارن سروس اکیڈمی آنا میرے لیے ہمیشہ باعثِ مسرت ہوتا ہے،چالیسویں خصوصی ڈپلومیٹک کورس کے شرکا ء کو کامیابی کے ساتھ کورس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،یہ ان نوجوان پروبیشنری افسران کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے جو سروس کے عملی میدان میں اترنے کی تیاری میں مصروف عمل ہوتے ہیں،معروف چینی فلسفی “لا ژو” نے کہا تھا کہ”ہزاروں میلوں کی مسافت پر مبنی سفر کی شروعات بھی ایک قدم اٹھانے سے ہوتی ہے” آج آپ اپنی تسخیرِ ذات ، شعوری بالیدگی، اور ملک و قوم کی خدمت کے سفر پر روانگی کیلئے پہلا قدم اٹھانے جا رہے ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ فارن سروس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کوئی پیشہ یا روزگار نہیں ہے بلکہ ایک خاص طرز زندگی ہے جس میں آپ ایک مختلف زاویہ نظر سے صورتحال کو دیکھتے ہیں اور پرکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فارن سروس آف پاکستان ، ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے ادا کی جانیوالی خدمات کی گرانقدر اور پر وقار میراث ہے ،پاکستانی سفارت کاری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اپنی استعداد کار سے بڑھ کر کام کرنے کی صلاحیت کا نام ہے جب ہم وزارتِ خارجہ میں تعینات افسران اور تفویض کیے گئے بجٹ کو دیکھتے ہیں تو یہ سچائی معلوم ہوتی ہے ،
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...