واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے ایک بار پھرایران پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرے اور معاہدے کی تمام شرائط کی پاسداری کرے۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کو جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں کو روکنا چاہئے امریکا کے کسی بھی اقدام سے پہلے اس کی پاسداری کرنی چاہیئے۔اس سے قبل امریکی کانگریس میں ریپبلیکن رکن جم جورڈان نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے موجودہ امریکی انتظامیہ کے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے میں واپسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری معاہدے میں واپسی غلطی ہوگی۔ واشنگٹن کا جوہری معاہدے سے الگ رہنا ہی مناسب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس معاملے پر ڈیموکریٹس کے ساتھ خارجہ تعلقات کمیٹی اور دیگر کمیٹیوں سے بات کریں گے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس معاملے سے آگاہ تین ذرائع نے کہا تھا کہ امریکا ایران کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کر رہا ہے۔ اس میں ایک آپشن بھی شامل ہے جس میں دونوں فریق وقت کے حصول کے بغیر چھوٹے چھوٹے اقدام اٹھاتے ہیں۔اس طرح کے اعتدال پسند انداز تعلقات کی مزید خرابی کے عمل کو سست کرسکتا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیاں تیز کر دیں اور یورینیم افزودگی جوہری ہتھیاروں کے حصول کی سطح کے قریب کر دی تھی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...