لاہور(این این آئی ) پاکستان سپر لیک 6 میں شرکت کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔کراچی کنگزکے چیڈوک والٹن پاکستان پہنچنے والے پہلے غیرملکی کرکٹرہیں، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے گولڈن وکٹ کیپر بیٹسمین کراچی پہنچے، اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز منتقل ہونے والے پلالٹینم کھلاڑی کولن انگرام، سپلیمنٹری کھلاڑی افغانستان کے نوراحمد اورہیڈ کوچ ہرشل گبزبھی کراچی پہنچ گئے۔ہوٹل منتقلی کے بعد کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد قرنطینہ میں رہیں گے، پشاورزلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کی ہفتہ کی صبح آمد طے ہے،روی بوپارہ بھی ہفتہ کو کراچی پہنچیں گے، شرفین ردرفورڈ اورمجیب الرحمان 14 فروری کو کراچی آئیں گے، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق، کامران اکمل، محمد عرفان اوردیگرنے بھی اسکواڈ کا حصہ بن کر سیلف ائسو لیشن اختیار کر لی،پی ایس ایل کا میلہ 20 فروری سے کراچی میں سجے گا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...