چائنا کی دوسری ویکسین کے نتائج مثبت آئے ہیں، پروفیسر سعید خان

0
366

اسلام آباد (این این آئی)ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیتھالوجی پروفیسر سعید خان نے کہا کہ چائنہ کی دوسری ویکسین ‘کین سینوبائیو’ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ایک بیان میں ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیتھالوجی پروفیسر سعید خان نے کہا ہے کہ چائنہ کی دوسری ویکسین ‘کین سینوبائیو’ کے نتائج مثبت آئے ہیں،ویکسین 60 سال سے زائد عمرکے لوگوں کو بھی لگائی جاسکے گی۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کیلئے کسی خاص درجہ حرارت کی ضرورت نہیں ہے، پاکستانی ماحول کے مطابق کولڈ چین مینجمنٹ با آسانی کی جاسکتی ہے۔پروفیسر سعید خان نے کہا کہ ویکسین کے ٹرائل میں 18 سال سے کم عمر بچوں کو شامل نہیں کیا گیا، ویکسین اب بھی 18 سال سے کم عمر بچوں کو نہیں لگائی جائیگی۔انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس کا واحد حل صرف اور صرف ویکسین ہے۔