عمرا ن خان کے خلاف سینٹ ٹکٹ بیچنے پر ان کی اپنی جماعت نے بغاوت کردی ہے،مریم اور نگزیب

0
253

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کے خلاف سینٹ ٹکٹ بیچنے پر ان کی اپنی جماعت نے بغاوت کردی ہے ،پارٹی کی بغاوت نے عمران صاحب کے اوپن بیلٹ کے شوشے کی قلعی کھول دی ہے ،قوم کو پتہ چل گیا ہے کہ اوپن بیلٹ کا شور عمران صاحب اپنی پارٹی کو بلیک میل کرنے کے لئے کررہے تھے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دو ہفتے سے عمران صاحب اوپن بیلٹ کا شور مچا کر ہلکان ہورہے تھے، اب پتہ چلا کہ پارٹی نے بغاوت کردی ہے ،عمران صاحب نے دوسروں پر ووٹ کی خریدوفروخت کا الزام لگایا اور اپنا وڈیو سکینڈل پکڑا گیا ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے دوسروں پر الزام لگایا اور خود آٹا چینی دوائی چوری میں پکڑے گئے ،عمران صاحب نے دوسروں پہ الزام لگایا خود گیس بجلی اور ایل این جی چوری میں پکڑے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ دوسروں پر منی لانڈرنگ اور چوری کا الزام لگایا اور عمران صاحب خود فارن فنڈنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ دوسروں کے خلاف کرپشن کا شور مچانے والے عمران صاحب کی چوری ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پکڑ لی،عمران صاحب جس چیز کا شور کرتے ہیں اور نوٹس لیتے ہیں اْسی میں خود چور نکلتے ہیں۔