اسلام آباد (ااین این آئی)مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات 2018ء پیسے تقسیم سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ۔ پیر کو پیسے تقسیم ویڈیو اسکینڈل سے متعلق درخوست مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نے جمع کرائی،درخوست میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ، سابق وزیر اعلی پرویز خٹک اور سابق اسپیکر خیبر پختوانخوا اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے،ویڈیو اسکینڈل کیس میں ڈی جی ایف آئی اے ، پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخوراست میں کہاگیاکہ آئین کی تحت الیکشن کمیشن ، انتخابات کو شفاف ، آزادانہ بنانے کا ذمہ دار ہے ، الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کسی بھی ایجنسی سے تحقیقات کروا سکتا ہے۔ درخواست کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی ایز جن افراد پر پیسے لینے کا الزام لگا رہے ہیں وہ کیس کی تحقیقات نہیں کر سکتے ، الیکشن کمیشن ویڈیو اسکینڈل کی صاف شفاف تحقیقات کروائے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...