اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق جی 20 WBAFـ کی ٹیکنالوجی و انوویشن کمیٹی کے صدر منتخب ہوگئے۔ ورلڈ بزنس اینجل انویسٹمنٹ فورم نے 127 ممالک سے کمیٹی صدر کیلئے پاکستان کا انتخاب کیا۔کمیٹی کے صدر کے عہدے کیلئے بھارت بھی امیدوار تھا تاہم یہ اعزاز پاکستان کے حصے میں آیا،سید امین الحق کا انتخاب پاکستان میں آئی ٹی و ٹیلی کام شعبے میں نمایاں کردارکی بنیاد پر کیا گیا ،تنظیم دنیا بھر میں اسٹارٹ اپس،SMEs، کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاری میں معاونت فراہم کرتی ہے ،تنظیم سائنس ٹیکنالوجی و انوویشن کے فروغ کیلئے عملی اقدامات بھی یقینی بناتی ہے ،تنظیم میں ہالینڈ کی ملکہ میکسیما، ترکی کے نائب وزیر اعظم سمیت متعدد عالمی رہنما رکن ہیں ۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہاکہ عالمی تنظیم کی جانب سے کمیٹی صدر کا انتخاب ایک اعزاز ہے، جنوبی ایشیاء میں پاکستان کیلئے ٹیکنالوجی حب بننے کیلئے راہ ہموار ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم کے عزم کے تحت بین االقوامی سطح پر پاکستانی ہنرمندوں کی رسائی ہوسکے گی،اسٹارٹ اپس، چھوٹے کاروباری افراد اورکمپنیوں کوعالمی سرمایہ کاروں تک رسائی ہوگی ،پاکستان کے آئی ٹی، سائنس و ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن کے شعبے کیلئے دنیا بھر کے دروازے کھلیں گے، کاروبار کے فروغ، بیرونی سرمایہ کاری اور روزگارکے مواقع میسر ہوں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...