اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزارت داخلہ نے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے کم مدتی ویزا کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مستثنی قرار دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے غیر ملکی کے لیے پاکستان کے ویزا کے اجرا کے لیے اپنی پالیسیوں میں بڑی تبدیلی ہے، جس کے تحت کم مدتی ویزا کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے تاہم طویل مدتی ورک ویزا کے لئے سیکیورٹی کلیئرنس اور سرمایہ کاری بورڈ کے لیٹر سمیت معاہدہ ملازمت، سی وی، کمپنی لیٹر، پروفائل اورایس ای سی پی رجسٹریشن لازمی درکار ہوگی۔نئی پالیسی کے مطابق ایک ماہ کا میڈیکل اور 3 ماہ کا ورک ویزا 48 گھنٹے میں جاری کردیا جائے گا۔ ایک سال کے میڈیکل ویزے کے حصول کے لیے 30 روز میں سیکیورٹی کلیئرنس کی جائے گی، اس کے علاوہ حصول تعلیم کے لئے پاکستان آنے والے غیرملکیوں کو 2 سال کا ویزا جاری کیا جائے گا، اسٹڈی ویزا کے لئے سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس اور این او سی پیش کرنا لازی قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شیخ رشید نے وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اپنے ماتحت اداروں میں بڑی تبدیلیوں کے اعلانات کئے تھے اور انہوں نے آن لائن ویزا جاری کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...