پاکستان افغانستان کے راستے وسطی اشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھا سکتا ہے،احمد ولی مسعود

0
378

اسلام آباد (این این آئی)افغان مسعود فائونڈیشن کے چیئرمین احمد ولی مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مفادات مشترکہ ہیں،پاکستان افغانستان کے راستے وسطی اشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھا سکتا ہے۔افغان مسعود فائونڈیشن کے چیئرمین احمد ولی مسعود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مفادات مشترکہ ہیں،پاکستان افغانستان کے راستے وسطی اشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوئے ،ہم دونوں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنا کر فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ 19 سال سے افغانستان میں شورش ہے،افغانستان میں اقتدار کی جنگ جاری ہے ،افغانستان میں امن کے لئے سب سے پہلے جنگ بندی ضروری ہے،سیز فائر کے لئے طالبان کی کچھ شرائط مان لینی چاہئے ،افغانستان میں تشدد کا خاتمہ وقت کی اھم ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے ماضی کو بھولا کر آگے چلیں گے کیونکہ اب دنیا میں تبدیلی آرہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ افغان امن کیلئے امن فارمولے پر عملدرآمد ناگزیر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا افغان امن کے حوالے سے کردار کیلدی ہے ،افغانستان مختلف سیکیورٹی زونز کے درمیان واقع ہے ۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ یہی ہے،انتہا پسندانہ نظریات نے افغان امن کو نقصان پہنچایا ۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں پاور اسٹریکچر بنانا ہوگا ۔افغانستان میں ڈی سینٹرلائرڈ سسٹم ناگزیز ہے ،افغانستان میں مضبوط اور موثر خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے ،جب تک اپنی خارجہ پالیسی نہیں ہوگی افغانستان دوسروں کے مفادات کیلئے استعمال ہوتا رہے گا،ایک کونسل بنا کر افغانستان میں پاور شیئرنگ کی جائے۔انہوںنے کہاکہ افغانستان میں قومی مفاہمت کی اشد ضرورت ہے، افغانستان سے غیرملکی افواج کا ذمہ فار انخلا ہونا چاہیے ،امید ہے نئے امریکی صدر افغان امن میں اپنے وعدے پورے کریں گے