کراچی(این این آئی)سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواست پر پی ٹی آئی رہنما کو نوٹس جاری کردیا۔کراچی میں الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ کیلئے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف دائر اپیل پر فریقین سے آج(منگل)تک جواب طلب کرلیاہے۔ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے فیصل واوڈا کو بھی پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم دیا گیا ہے۔پیرکو کراچی میں الیکشن ٹریبونل میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کیئے جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ قادر خان مندوخیل کی جانب سے رشید اے رضوی ایڈدوکیٹ پیش ہوئے۔دوران سماعت درخواست گزار قادر خان مندوخیل کے وکیل رشید اے رضوی ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے کہ وفاقی وزیر کے دہری شہریت رکھنے سے متعلق دستاویزات ٹریبونل میں پیش کیے ہیں۔دوران سماعت جسٹس آغا فیصل نے استفسار کیا کہ فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی آیا ہے؟ اس پر فیصل واوڈا کے وکیل حسنین چوہان پیش ہوئے اور بتایا کہ فی الحال مجھے کیس نہیں دیا گیا ہے۔قادر خان مندوخیل نے بتایا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، ریٹرننگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کئے مگر انہوں نے سننے سے انکار کر دیا۔قادرخان مندوخیل نے عدالت سے اپیل کی کہ فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا جائے، اس پر الیکشن ٹریبونل نیالیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردیئے۔الیکشن ٹربیونل نے فریقین سے آج تک جواب طلب کرلیا اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم بھی دیا۔واضح رہے کہ قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...