کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی جیت پر تھر کے عوام کو مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ تھر کی عوام نے تیر پر ووٹ لگا کر پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی محبت اور وفاداری کا ثبوت دیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تھر کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے جاری بیان میںکہا کہ تھر سے کامیاب امیدوار امیر علی شاہ ، ان کے پورے خاندان اور پارٹی کو مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھر کی ترقی کیلئے پیپلز پارٹی کی حکومت نے بڑی محنت کی ہے۔ تھر کے لوگوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے ہماری سندھ حکومت بھرپور کام کر رہی ہے۔ تھر کی لوگوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ تھر سے کامیاب امیدوار امیر علی شاہ، ان کے پورے خاندان اور پارٹی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعلی سندھ نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو بھی مبارکباد دی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تھرپارکر کی این اے 221نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی پی امیدوار امیر علی شاہ جیلانی ایک لاکھ 3ہزار 502ووٹ لے کرآگے رہے ۔دوسری جانب پی ٹی آئی امیدوار نظام الدین راہموں50ہزار553ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...