اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 16 افراد جاں بحق ہوگئے ، گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایک روز میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی سب سے کم تعداد ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32313 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اب تک کوویڈ 19 ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 87 لاکھ 18 ہزار 555 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار160 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334 ہوگئی ہے۔سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 220، پنجاب میں ایک لاکھ 67 ہزار819، بلوچستان میں 18 ہزار 988، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار43، اسلام آباد میں 43 ہزار 485، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 828 جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 951 ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1384 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 35491 ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 16 مصدقہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، اس طرح ملک میں اس وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 12617 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 24 ہزار 226 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1384 مریض کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 35491 ہو گئی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...