دمشق (این این آئی )شام میں بشار حکومت کے زیر انتظام میڈیا نے بتایا ہے کہ سرکاری فوج کے فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت دمشق کے اطراف اسرائیلی حملہ پسپا کر دیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دمشق کی سمت داغے گئے اسرائیلی میزائلوں کا راستہ روک کر ان میں سے متعدد کو گرا دیا گیا۔دوسری جانب بشار کی فوج نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے دمشق کے اطراف اہداف پر میزائل حملہ کیا۔ فوج کے بیان میں بتایا گیا کہ یہ حملہ گولان کی پہاڑیوں سے کیا گیا اور اس دوران میں زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا گیا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ادھر اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوضائی حملوں میں شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی چند روز قبل بحر عمان میں ایران کی جانب سے اسرائیلی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کے جواب میں کی گئی۔یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے واضح کیا تھا کہ بحر عمان میں اسرائیلی بحری جہاز پر حملہ ایرانی کارروائی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ ہفتے کی شام ایک ٹی وی انٹرویو میں گینٹز کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مقبول خبریں
کمرشل کورٹس کا فیصلہ کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے کیا گیا’ گورنر پنجاب
لاہور( این این آئی) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کمرشل کورٹس کے قیام جیسی اصلاحات حکومت کے ان بہت سے...
مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت محمد ۖ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں،...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر دنیا کو واضح کیا ہے کہ مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت...
حکومت کا ر انا ثنا اللہ کیخلاف سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر دہشت...
راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر...
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار سے بڑھ گئی
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں پہلی ،دوسری اور تیسری لہر میں اس موذی وبا سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی...
ایک دن میں مزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار ہوگئے، این سی...
اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار...