اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 388 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 75 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 6 ہزار 849 مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 13 ہو گئی، کْل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار 916 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 32 ہزار 945 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 90 لاکھ 55 ہزار 69 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 16 ہزار 648 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 561 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 5 لاکھ 54 ہزار 225 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 58 ہزار 679 ہو چکی ہے، کْل اموات 4 ہزار 372 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 73 ہزار 395 مریض سامنے آئے ہیں، کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 441 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 72 ہزار 801 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 2 ہزار 91 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 44 ہزار 690 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 501 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 76 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 200 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 10 ہزار 319 مریض رپورٹ ہوئے ہیں،اس کے باعث اب تک یہاں کْل 306 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی...
لاس اینجلس/کیلیفورنیا(این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے ،...
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد فیصل مسجد...
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر انتظام جشن بہاراں میلہ دس مئی سے...
راولپنڈی(این این آئی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر انتظام علامہ اقبال پارک مری روڈ میں جشن بہاراں میلہ2024 ،10 مئی سے شروع...
ویٹرنری انسٹی ٹیوٹس کے مسائل سے آگاہ ،درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ ویٹرنری انسٹی ٹیوٹس کے مسائل سے آگاہ ہیں،درپیش مسائل کو...
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے جدید رہائشی کمپلیکس کی تعمیر مکمل
گوادر(این این آئی)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فنشنگ کا کام تیزی سے جاری ہے،چائنہ ایئر پورٹ کنسٹرکشن کمپنی(سی اے سی سی)نے ماڈرن...