اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے۔سینیٹ الیکشن سے متعلق میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اندر سے کھوکھلی ہے، ان کو اپنا یقین نہیں تبھی یہ ہوا میں باتیں کر رہے ہیں۔اْن کا سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے بہت محنت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کے اراکین کی میٹنگ میں ایک ایک ووٹ کو دیکھا ہے، رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کا حال اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے، لوگوں نے تو پھر کوئی راستہ نکالنا ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ ہم نیصرف ووٹ دینے کا طریقہ سمجھایا، اس میں دھاندلی کہاں سے آ گئی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...