ریڈیواورپاکستان ٹیلی وژن سیکھنے کیلئے بہترین ادارے تھے’ ثمینہ پیرزادہ

0
260

لاہور( این این آئی)سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ ریڈیو اور پاکستان ٹیلی وژن سیکھنے کیلئے بہترین ادارے تھے ، سیر و سیاحت کا بیحد شوق ہے اور جب بھی موقع ملتا ہے اس غرض سے سر گرمیاں کی جاتی ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ جب بھی موقع ملتا ہے اور وسائل ہوتے ہیں توہم سیاحت کیلئے سفر پر نکل پڑتے ہیں ۔ مجھے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے حسن نے بیحد متاثر کیا ہے اور خاص طو رپر سکردو دیکھنے کے قابل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے دوسری ملاقات میں ہی عثمان پیرزادہ کو پرپوز کر دیا تھا اور آج دونوں خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں ۔ ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ہمارے دور میں ریڈیو او رپی ٹی وی سیکھنے کے بہترین ادارے تھے جس سے اداکاری میں پختگی آئی ۔نئے آنے والے اداکار تعلیم یافتہ ہیں اور وہ بات کو سمجھتے ہیں ،پرائیویٹ پروڈکشن کے آنے سے مقابلے کا رجحان ہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔