اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دور ان کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا ،مزید 30 افراد جاں بحق ، مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد کے قریب ہو گئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 452 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 30 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید 903 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 95 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 811 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 91 ہزار 727 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 48 ہزار 850 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 532 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 9 لاکھ 20 ہزار 66 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 503 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 54 لاکھ 43 ہزار 477 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 13 ہزار 82 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...