وزیراعظم کی نیپالی وزیراعظم شیر بہادر دیوبہ کو پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد

0
299

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے نیپالی وزیراعظم شیر بہادر دیوبہ کو پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نیپالی وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور مستقبل میں ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ نیپالی وزیراعظم شیر بہادر دیوبہ کو پارلیمان سیاعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات میں مزید وسعت و گہرائی کیلئے تیار ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے امور پر نیپال کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔