اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے چیلنج کیا ہے کہ مجھ پر کوئی ایک الزام ثابت کریں، ٹی وی پر آکر استعفیٰ دے دوں گا، حکومت سوائے جھوٹ بولنے کے کچھ نہیں کر رہی، کشمیر کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے، کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی توحکومت کو بھگتنا پڑے گا۔نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے، کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی توحکومت کو بھگتنا پڑے گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ افغانستان سے متعلق ہماری پالیسی واضح نہیں ہے،جوائنٹ سیشن بلا کر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، موجودہ حالات پر حکومت نے اپوزیشن لیڈر سیرابطہ نہیں کیا۔پی پی رہنما نے کہا کہ غریب کی فکر ووٹ لیکر آنے والی حکومت کو ہوتی ہے، یہ حکومت سوائے جھوٹ بولنے کے کچھ نہیں کر رہی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر ذمہ داری پچھلی حکومت پر ڈالتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن کا اتحاد اقتدار کیلئے ہے، جو کامیاب نہیں ہوگا۔
مقبول خبریں
بھارت، فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم”وکھری” نے دھوم مچا دی
نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم''وکھری'' نے دھوم...
میری اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں، رنبیر کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ...
سائرہ بانو نے اے آر رحمان سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے...
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...