کابل(این این آئی)افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کا فیس بک پیج ہیک ہونے گیا ہے جس پر ان کی جانب سے بین الاقوامی برادری پر طالبان حکومت کی حمایت کے حوالے سے بیان دیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان صدر کے ٹوئٹر اکائونٹ پر اس بیان کی تردید ہوئی اور کہا گیا کہ ان کا فیس بک پیج اتوار سے ہیک ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بجائے اس کے بین الاقوامی برادری افغانستان سے دور ہو موجودہ حکومت کی حمایت اور مدد کرنی چاہیے۔بیان میں کہا گیا تھا کہ افغان مندوب غلام محمد اسحاق زئی آج ایسے وقت میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے کہ ان کو نہ حکومتی اور نہ ہی عوام کی حمایت حاصل ہے۔ہیک کیے جانے کے بعد اشرف غنی کے فیس پر پیغام میں مزید لکھا گیا کہ بجائے اس کے کہ بین الاقوامی برادری افغانستان سے دور ہو موجودہ حکومت سے روابط رکھے اور مدد کرے۔ افغان عوام کو منجمد فنڈز دیے جائیں اور حکومت کو رسمی طور پر تسلیم کیا جائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...